ابنا: عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا نے بغداد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی سکیورٹی فورسیز نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صلاح الدین ، نینوا اور دیالہ صوبوں میں 280 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور داعش گروہ کی ہتھیاروں اور گولہ بارو سے بھری چودہ گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بغداد سے سو کیلومیٹر شمال میں واقع صوبے زابل میں بھی دہشت گرد گروہ داعش کے 30 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ عراقی فوجی ترجمان نے کہا کہ دارالحکومت بغداد کا کنٹرول مکمل طور پرعراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھ میں ہے اور عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں پر تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ ادھر عراق کے وزير خارجہ ہوشیار زیباری نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ ملاقات میں مرکزي حکومت کے ساتھ کردستان حکومت کے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے تمام اہلسنت اور شیعہ ، سلفی وہابی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بالکل متحد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عراق کے تمام قبائل اور شیعہ اور سنی متحدہ ہوگئے ہیں کیونکہ سلفی وہابی دہشت گرد اولیاء خدا اور دین اسلام کے دشمن ہیں اور امریکہ و اسرائيل کے ایجنٹ ہیں انھوں نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد گروہوں کے پیچھے اسرائیلی حکومت کا ہاتھ ہے۔
.......
/169